وہدری حسن سردار کمبوہ کے چہلم کا ختم شریف کمبوہ چوک میں منعقد ہوا

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم/حچیچہ وطنی سابق چیئرمین چوہدری افتخار احمد کمبوہ مرحوم کے صاحبزادے، سرپرست چیچہ وطنی پریس کلب چوہدری فیاض حسن کمبوہ، رہنما پی ٹی آئی چوہدری شہباز حسین کمبوہ، ضلعی چیئرمین عشر و زکوة کمیٹی چوہدری عمران احمد کمبوہ کے چھوٹے بھائی چوہدری حسن سردار کمبوہ کے چہلم کا ختم شریف کمبوہ چوک میں منعقد ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رائے حسن نواز خاں، ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضیٰ اقبال خاں، سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری زاہد اقبال، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری وحید اصغر ڈوگر، سابق چیئرمین رانا محمد اجمل خاں، پیٹرولنگ ایسوسی ایشن کے تحصیل صدر حافظ عبدالسلام ،راﺅ محمد اسلم خاں،صدر چیچہ وطنی پریس کلب حاجی غلام مرتضیٰ، جنرل سیکرٹری چوہدری غلام دستگیر سہو، نوید رضوان جنرل سیکرٹری انجمن صحافیان چیچہ وطنی پریس کلب ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک ندیم انور عاصم ، مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی محمد ایوب، پرنسپل پنجاب کالج محمد کاشف، صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری اشفاق ولی ایڈووکیٹ،چوہدری منیراحمد گریوال،چوہدری حسین سردار کمبوہ، چوہدری ابرار احمد کمبوہ، چوہدری عباس حیدر کمبوہ ،وائس پریزیڈنٹ نیشنل بینک چوہدری زاہد مجید ساہی، وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے ضلعی نائب صدر چوہدری غلام نبی جٹ،ہائی وے انسپکٹر رانا شاہد نثار،مرکزی انجمن تاجران کے صدر حافظ محمد بلال، چوہدری عبدالنعیم جٹ سمیت معززین علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔چہلم کی تقریب سے نور المساجدکے خطیب مفتی ظہیر الدین بابر نے خطاب کیا،ملک کے مشہور نعت خواں حضرات نے نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں ہدیہ نعت اور نذرانہ عقیدت پیش کیا، پیر سید اطہر حسین شاہ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کروائی جبکہ سید الطاف حسین شاہ نے نقابت کے فرائض سر انجام دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں