کرونا وائرس کی وجہ سے انسانیت کیلئے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔عابدہ تبسم

Spread the love

کرونا وائرس عالمی وبا کا خاتمہ تدابیر اختیار کرنے سے ہی ممکن ہے۔معروف و مشہور ڈرامہ آرٹسٹ

یورپ(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ پشاور سے تعلق رکھنے والی معروف و مشہور ڈرامہ آرٹسٹ محترمہ عابدہ تبسم نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے انسانیت کیلئے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا پوری دنیا میں پھیل چکی ہے جو انسانیت کیلئے اندیشہ ہو سکتا ہے کرونا وائرس ایک ایسی بیماری ہے جسکا علاج تدابیر پر عمل کرنا ہے معروف و مشہور ڈرامہ آرٹسٹ محترمہ عابدہ تبسم نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اس وقت ہم سب کو اپنی اور اپنی فیملی کا خاص خیال رکھنا چاہئے اور ایک دوسرے کے درمیان فاصلہ رکھنا چاہئے تا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے انسانیت کو نجات مل سکے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے روزگار بند ہے جو باعث نقصان ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا کا خاتمہ حکومتی تدابیر اور احتیاطی تدابیر سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کے اس گھڑی میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ برابر شریک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس سے متاثر افراد کو صحت کاملہ نصیب فرمائے اور اللہ تبارک تعالی کرونا وائرس عالمی وبا سے وفات پانے والے افراد کو معفرت نصیب فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں