
اولڈھم (عارف چودھری)۔ چودھری محمد حسین کے بیٹے چودھری ماجد حسین اور چودھری راشد کے بھائ سماجی اور مز ہبی شخصیت چودھری ساجد حسین مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے انکو اولڈھم کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مر حوم کشمیری پاکستانی کمیونٹی میں اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے مشہور تھے انکی وفات پر اولڈھم کے کونسلر اور سماجی شخصیت چودھری آفتاب حسین سابق مئیرز کونسلر عتیقالرحمن – کونسلر جاوید اقبال – کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ مقصود حسین -کاروباری شخصیات راجہ شبیر کاکڑوی -راجہ کبیر کاکڑوی -راجہ صغیر پر راچڈیل کونسل کے ڈپٹی مئیر عاصم رشید – سینئر جرنلسٹ چودھری عارف پندھیر نے دلی دکھ و رنج کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ مرحوم کی کشمیری کمیونٹی کے لئے خدمات ھمیشہ یاد رکھی جائیں کی اللہ تعالی سے دعا گو کو مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل دے آمین