جہلم بدنام زمانہ بلیک میلر گروہ کو بے نقاب کرنے پر صحافی یاسر صدیق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

Spread the love

جہلم(عمیراحمدراجہ +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم بدنام زمانہ بلیک میلر گروہ کو بے نقاب کرنے پر صحافی یاسر صدیق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، گروہ کے سرغنہ اور اس کے کارندوں نے یاسر صدیق کے گھر کو آگ لگانے اور بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے ڈالیں۔متاثرہ صحافی نے تھانہ دینہ پولیس سے رجوع کر لیا، ضلع بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، ڈی پی او جہلم سے مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے رہائشی نوشیر وان عرف نیازی نے فاحشہ عورتوں کا ایک گروپ تشکیل دے رکھا ہے۔ جو شریف شہریوں کو اپنے جال میں پھنسا کر شہریوں کے خلاف مقدمات درج کروا کے بعد میں لاکھوں روپے صلح کی مد میں وصول کر لئے جاتے ہیں، اس وقت ضلع جہلم، ضلع منڈی بہاؤالدین، ضلع گجرات، ضلع راولپنڈی کے درجنوں افراد نوسر بازگینگ کا شکار ہو چکے ہیں۔ جبکہ نوسر باز روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے وصول کر رہے ہیں،قانون نافذ کرنے والے ادارے سب کچھ جاننے کے باوجود بلیک میلرز گروہ کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے ثالث کا کردار ادا کرکے صلح کرواتے ہیں اور اس طرح حصہ بقدر جثہ وصول کرکے جرائم پیشہ گروہ کے سر پر دست شفقت رکھے ہوئے ہیں۔ جہلم کے شہریوں نے آئی جی پنجاب، آرپی او راولپنڈی،ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کے جھانسے میں پھنسا کر شہریوں کی عزتیں نیلام کرنے والے نیازی گروہ کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں اور گروہ کی پشت پناہی کرنے کی بجائے شہریوں کو تحفظ دیا جائے تاکہ گروہ کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں