جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم چک دولت اور ملوٹ سے آنے والے ڈمپروں کی وجہ سے شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار شہر کے مضافاتی علاقے جن میں چک دولت، پنڈی موڑ معصوم پور، کالا دیو، چونترا، کھرالہ، بلال ٹاؤن، بیگ پور، بنی، گھرمالہ، روہتاس روڈسمیت دیگر مضافاتی علاقوں کی سڑکوں کا برا حال ہو چکا ہے، کریش، خاکہ، اینٹیں، مٹی اور ریت لانے والے ڈمپرز نے اندرون شہر کی اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کو گڑھوں میں تبدیل کر دیا ہے، متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکار ان کریشن مالکان کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں روزانہ درجنوں کی تعداد میں ملوٹ، چک دولت سے آنے والے ڈمپرز نے روہتاس روڈ، چک دولت روڈ، کچہری روڈ کو تباہ و برباد کردیا ہے، جس کیوجہ سے سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں کے باعث روزانہ کی بنیاد پر حادثات رونما ہو رہے ہیں، قیمتی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ درجنوں افراد معذوری کی زندگیاں گزاررہے ہیں، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او جہلم، ڈی ایس پی ٹریفک، آرٹی اے سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر کی سڑکوں کے داخلی و خارجی راستوں پر انتظامیہ نے بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے بورڈ آویزاں کر رکھے ہیں لیکن بااثر ڈرائیورز روزانہ کی بنیاد پر شہر کی سڑکوں پر موت کا رقص کرتے نظرآتے ہیں۔
وزارت خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا پوسٹ گریجویٹ کالج مردان کا دورہ
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان برطانیہ کی جانب سے صدر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کو مانچسٹر کے مقامی ہال میں عشائیہ دیا گیا
برطانیہ کے وفد نے لارڈ مئیر آف مانچسٹر یاسمین ڈار کے پارلر میں مرکزی صدر میاں عامر کی قیادت میں ملاقات کی
درجہ چہارم کی تنخواہوں کی بندش سے ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے
سیاسی وسماجی شخصیت و سابق کونسلر عبد المالک بٹ المعروف مالک پہلوان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے