ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا دورہ الفلاح سینٹر

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا دورہ الفلاح سینٹر جہلم، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین کے ہمراہ الفلاح تنظیم مشین محلہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کمپیوٹر سیکشن، ڈریسنگ سیکشن سمیت دیگر جگوں کا تفصیلی دورہ کیا، انہوں نے سینٹر انچارج کو کہا ہے کہ دستکاری کا ہنر سیکھنے والی خواتین کی مالی معاونت کے لئے ادارے بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ صنعت زار جہلم سمیت اس طرح کے نجی ادارے وومن ایمپاورمنٹ کے لئے کام کر رہے ہیں، دورہ کے موقع پر صدر الفلاح تنظیم جہلم محمد وقاص اور عمر بٹ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے خواتین کی جانب سے بنائے گئے مختلف ثقافتی ملبوسات و مجسموں کو خوب سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں