



جہلم فورم جہلم برانچ کے تمام ایگزیکٹیو ممبران نے شرکت کی۔ سینئر نائب صدر فرشاد کیانی صاحب اور جنرل سیکریٹری طاہر شاہ صاحب نے جہلم فورم کے اغراض و مقاصد اور ابھی تک کئے جانے والے پروجیکٹ سے آگاہ کیا.جہلم فورم کا وفد چوہدری زاہد اختر صاحب کے ہمراہ دریا کے کنارے گرین بیلٹ میں پھیلائے جانے والے کچرے اور کوڑے دان کے لئے ڈپٹی کمشنر صاحب جہلم سے ملاقات کرے گا۔
الطاف پارک کی بحالی کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔ یہ وفد کمپنی باغ جہلم کا بھی دورہ کرے گا اور حکام بالا پر دباؤ جاری رکھے گا تاکہ کمپنی باغ میں تجاوزات کو مزید صاف اور دور کیا جاسکے۔ میڈم راشدہ عزیز صدر ونگ خواتین جہلم برانچ نے ممبران جہلم فورم کلین اینڈ گرین پروجیکٹ اور اپنی ذمہ دارانہ سرگرمیوں سے آگاہ۔ میڈم کی ذمہ دارانہ کارکردگی کو سراہا گیا۔ . مزید منصوبوں اور امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئیندہ باقاعدہ اجلاس منعقد کرنے اور مقامی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کلین اینڈ گرین جہلم فورم پروجیکٹ کو نیا محلہ اور پیرا غائب تک توسیع پر بھی اتفاق کیا گیا۔
رہبر فاونڈیشن جہلم کے بانی جناب جمیل بھٹی صاحب نے رہبر فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ ایجوکیشن۔ بچوں کی یونیفارم شوز کاپیاں بیگ۔ راشن۔ معذوروں کی ویلفیئر۔ سلائ سکول۔ قبرستان کی صفائی۔ گاوں کی صفائی۔آئی کیمپ۔ میڈیکل کیمپ۔ 1122 ٹریننگ کیمپ اور فلٹریشن پلانٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
جناب حاجی فیاض اکبر صاحب رہبر ممبر کی کوشش سے کھرالہ کے علاقے میں حیات بخش فاؤنڈیشن، اور خیرالبشر فاؤنڈیشن کے کام پر روشنی ڈالی گئی۔
آخر میں ممبران نے اجلاس کی میزبانی کرنے کے لئے جمیل بھٹی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔