کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس کے اسسٹنٹ پروفیسر کا بڑا اعزاز،

Spread the love

ساہیوال (آصف ندیم) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس کے اسسٹنٹ پروفیسر کا بڑا اعزاز، ریاضی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر صابر علی شہزاد نے دنیا کے ٹاپ 2 فیصد سائنسدانوں میں اپنا نام درج کروا لیا۔ یہ اعزاز انہیں معیاری ریسرچ اور مقالہ جات شائع کرنے پر نوازا گیا ہے۔ ان مقالہ جات میں دنیا بھر سے ایک لاکھ انسٹھ ہزار چھ سو تراسی مقالہ جات شامل ہیں جن میں 81 پاکستانی شخصیات کے ہیں اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے 9 پروفیسر صاحبان شامل ہیں۔ ڈائریکٹر سی یو آئی، ساہیوال کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، فکیلٹی اور سٹاف کی جانب سے ڈاکٹر صابر علی شہزاد کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے کہا کہ یونیورسٹیوں کا اصل مقصد ریسرچ میں نام پیدا کرنا ہے جس پر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد گہری نظر رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان اور پھر ساہیوال شہر کی یونیورسٹی کے پروفیسر صاحب نے دنیا کے 2 فیصد ٹاپ سائنسدانوں میں نام حاصل کیا ہے۔ ڈاکٹر صابر علی نے یونیورسٹی کے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے ریسرچرز بین الاقوامی طور پر اپنا نام بنا رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سائنس اور ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں سرفہرست ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں