محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کی کارکردگی میں بہتری لانے

Spread the love

ساہیوال ( آصف ندیم )محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کی کارکردگی میں بہتری لانے،لوکل گورنمنٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری اور عوام کو بہتر سروس ڈیلوری کیلئے بلدیہ ہال میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مینجر ایم آئی ایس محمد عدنان،سینئر پروگرام مینجر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ مریم زیب اور پروگرام کو آرڈینیٹر ارسلان عزیز نے ورکشاپ کے شرکاء کو تربیت دی -ضلع بھر کے بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرز اور میونسپل آفیسرز نے ایک روز ہ ورکشاپ میں حصہ لیا -تربیت کے دوران فیلڈ افسران کو ہر ترقیاتی سکیم کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار،رپورٹنگ سسٹم میں بہتری،ریکارڈ کی درستگی اور ڈیٹا انٹری کے بارے میں تفصیلا آگاہ کیا گیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں