چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد کی کورونا ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی پر فوری کارروائی

Spread the love

ساہیوال (آصف ندیم )چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد کی کورونا ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی پر فوری کارروائی -الائیڈ سکول فرید ٹاؤن میں جاری ٹاپرز ان اکیڈمی کو سیل کر دیا – تفصیلات کے مطابق کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی مسلسل شکایات پر سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد نے کارروائی کرتے ہوئے فرید ٹاؤن کی مین روڈ پر واقع الائیڈ سکول میں چلنے والی اکیڈمی ٹاپرز ان کو سیل کر دیا ہے – انہو ں نے یہ کاروائی پنجاب پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز آرٹیننس 1984کی سیکشن 3اور کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کی جس سے زیر تعلیم طلبا و طالبات کی صحت کو سنگین خطرات لاحق تھے –

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں