لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عمیرہ شمشاد کی کارروائی

Spread the love

ساہیوال ( آصف ندیم )لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عمیرہ شمشاد کی کارروائی،پابندی کے باوجود اینٹیں بنانے والے بھٹے کو سیل کر دیا،بھٹہ مالک کے خلاف تھانہ ہڑپہ میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے 7نومبر سے 31دسمبر تک پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے تمام بھٹہ خشت کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عمیرہ شمشاد نے ضلع بھر میں تمام بھٹے بند کروا دیئے تاہم ہڑپہ میں قائم میانی برکس کمپنی کا مالک خلاف ورزی کرتے ہوئے دی جانے والی وارننگز کے باوجود اینٹیں تیار کر رہا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے فائر برگیڈ کی مدد سے بھٹہ میں جاری اینٹیں پختہ کرنے کا عمل روک دیا گیا اور بھٹہ سیل کر دیا -اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عمیرہ شمشاد کی درخواست پر تھانہ ہڑپہ نے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں