ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال کے زیر اہتمام ضلعی سطح کے مقابلے منعقد ہوئے

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 18 نومبر 2020

ساہیوال( آصف ندیم )ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال کے زیر اہتمام ضلعی سطح کے مقابلے منعقد ہوئے. سیکنڈری سکولوں کے مقابلہ جات گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول ساہیوال جبکہ ایلیمنٹری بوائز اور گرلز سکولوں کے طلبہ و طالبات کے ضلعی سطح کے مقابلے بالترتیب گورنمنٹ پرائمری سکول فرید ٹاون ساہیوال اور گورنمنٹ گرلز ایم ای او پبلک پرائمری سکول ساہیوال میں منعقد ہوئے. سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سیکنڈری سکولوں میں کوئز مقابلوں فاطمہ ذوالفقار اور ہنزلہ اول جبکہ اردو اور انگریزی تقریر میں احسن اور ابو بکر اول آئے.ایلیمنٹری مردانہ سکولوں میں مقابلہ نعت میں اریشہ بی بی اول، کوئز کے مقابلہ میں محمد عمار اول، جبکہ اردو اور انگریزی تقریر میں علی رضا اور غلام فرید بالترتیب اول آئے. ایلیمنٹری زنانہ سکولوں میں مقابلہ نعت میں ثمرہ نواب اول، کوئز میں بشریٰ قطب اول، جبکہ اردو اور انگریزی تقریر میں مریم شفیق اور مہرین بالترتیب اول آئے.
ضلعی سطح پر اول آنے والے یہ طلبہ و طالبات اب ڈویژن سطح کے مقابلہ جات میں حصّہ لیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں