حافظ امتیاز بیگ کے والد کی فاتحہ خوانی کے لئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری کے بھائی چوہدری فراز حسین ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم کے معروف سینئر صحافی نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر حافظ امتیاز بیگ کے والد کی فاتحہ خوانی کے لئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری کے بھائی چوہدری فراز حسین ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے، جمعہ کے روز کوارڈینٹر این اے 67 فراز حسین چوہدری نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،انہوں نے کہا کہ باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو اپنے بچوں کی پرورش کے لئے اپنی جان تک لڑا دیتا ہے۔ ہر باپ کا یہی خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو اعلیٰ سے اعلیٰ میعار زندگی فراہم کرے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی بسر کرسکے اور معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔والدین دنیا کی سب سے عظیم نعمت ہیں۔بزرگوں کی وفات کا سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات خاندان کیلئے بلا شبہ ناقابل تلافی نقصان ہے لدھڑ خاندان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں