اولڈہم (عارف چوہدری)
زندگی اور موت کا ایک دن مقرر ہے اور غیب کا علم رب العالمین کے پاس ہے ۔ حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر آجتک دنیا کا نظام چل رہا ہے اور تاقیامت جاری رہے گا لیکن جو نیک بندے رب العالمین کی پیروی کرتے ہوئے خاتم النبین پر مکمل یقین اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر عارضی دنیا سے رخصت ہوتے ہیں انکا نام تاقیامت سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ مولانا خادم حسین رضوی تحفظ ناموس رسالت کے داعی تھے انکی اچانک وفات ہم سب کو رنجیدہ کر گئ ہے اور ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو کبھی پر نہیں ہو سکتا ۔ ان دکھ بھرے جذبات کا اظہار اداراہ نور السلام فیصل آباد اولڈہم کے سرپرست اعلیٰ حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے مولانا خادم حسین رضوی کی وفات پر میڈیا کو دے گئے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارے انکی بہادری و شجاعت اور انکی عظمت کو ہم سلام کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل سنت والجماعت بھی ایک ذہین عالم دین کی خدمات سے محروم ہو گئ ہے فرط جذبات سے انکی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرنا میرے لیے محال ہے ۔ علامہ مولانا خادم حسین رضوی کی وفات پر اداراہ نور السلام فیصل آباد کے معلمین ،انتظامیہ دنیا بھر میں بسنے والے مدنی بھائیوں بہنوں بیٹیوں ماؤں اور مریدین نے عزیز و اقارب اہل خانہ اور قریبی رفقا سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بارگاہ اقدس میں دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت و دیدار نصیب کرے اور لواحقین کو عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے آمین