کرونا وائرس کے علاج میں پاکستان ماہرین کو اہم کامیابی

Spread the love

رپورٹ چوہدری زاہد حیات
: ڈاؤ یونیورسٹی کراچی میں کورونا کےعلاج کی دوا کی تیاری اہم ترین مرحلے میں داخل ہوگئی، ہے۔ ٹرائل کے دوران آئی سی یو میں انتہائی بیمار مریضوں کی ریکوری 60 فیصد جبکہ شدید بیمار افراد کی ریکوری 100 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی میں کورونا کےعلاج کی دوا کی تیاری اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ، کورونا میں جان بچانے والی دوا کے کامیاب کلینکل ٹرائل جاری ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دوران ٹرائل آئی سی یو میں انتہائی شدید بیمار مریضوں کی ریکوری 60 فیصد رہی جبکہ کورونا کےشدید بیمار مریضوں میں سی آئی وی آئی جی سےریکوری 100 فیصد رہی۔

سی آئی وی آئی جی پر کام کاآغاز وی سی محمد سعید قریشی کی ہدایت پر مارچ میں شروع ہوا ، سی آئی وی آئی جی کورونا سے صحتیاب مریضوں کے پلازما سے اینٹی باڈیز کشید کر کےتیار کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں