کچھ روز پہلے شوبز کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنے والی اداکارہ ثنا خان نے بالی ووڈ کو اچانک خیرباد کہہ کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا تھا، تاہم اب انہوں نے عالم دین سے شادی کر کے اپنے مداحوں کو ایک بار پھر حیران کر دیا ہے۔
دہلی: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابقہ اداکارہ ثنا خان نے بھارتی ریاست گجرات کے عالم دین مفتی انس سے شادی کرلی ہے، جس پر وہ انتہائی خوش بھی ہے
سابقہ اداکارہ ثناء خان کی شادی کی تقریب گزشتہ روز گجرات کے شہر سورت میں منعقد ہوئی، جہاں ثناء خان کا نکاح مفتی انس سے پڑھایا گیا، نکاح کی تقریب میں دونوں کی رشتہ داروں سمیت قریبی دوست بھی شریک تھے
واضح رہے کہ شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے بالی ووڈ کو خیرباد کہتے ہوئے اپنے مداحوں پر واضح کیا تھا کہ اب وہ اپنی باقی کی زندگی دین اسلام کی طرز پر گزارنا چاہتی ہیں