سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اورخادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی والدہ ماجدہ شمیم اختر ایک بہادر خاتون تھیں

Spread the love

راچڈیل(عارف چودھری)

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اورخادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی والدہ ماجدہ شمیم اختر ایک بہادر خاتون تھیں انہوں نے اپنی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے اور مشکل ترین حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ یہ باتیں برطانیہ کے ممتاز قانون دان اور پاکستانی لائیرز ایسوسی ایشن برطانیہ کے چئیرمن بیرسٹر امجد ملک نے شمیم اختر کی وفات پر نوائے وقت کو دے گئے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ وہ میاں برادران اور تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور خاندان کو عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں