ساہیوال آصف ندیم//چیچہ وطنی ماڈل کورٹ نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا ملزم کو عمر قید 3 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔
مدعی کی جانب سے پیروی سرور جاوید چوہدری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی
چیچہ وطنی ماڈل کورٹ کے جج سرفراز احمد نے تھانہ صدر کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا
ایک ملزم زاہد منیر کو عمر قید تین لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ دوسرے ملزم مدثر منیر کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا
ملزمان نے سال 2019 میں رشتہ کے تنازعہ پر سگے چچا اسرار حسین کو ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا
ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ نمبر 431/19 درج ہوا اور پولیس نے چالان عدالت میں پیش کیا
مدعی کی جانب سے پیروی سرور جاوید چوہدری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی