اسلام آباد حکومت نے 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا

Spread the love

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں ملک اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نےکہا کہ 26 نومبر سے اسکول، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیوشن سینٹرز کوبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شفقت محمود کاکہنا تھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھیں گے جائیں گے جس کے بعد 25 دسمبر سے 11 جنوری تک صورتحال بہتر ہونے پر تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں آن لائن نظام ہے وہ آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا اور جہاں آن لائن نہیں ہوگا وہاں اساتذہ ہوم ورک دیں گے جب کہ اس حوالے سے فیصلے صوبائی حکومتیں کریں گی۔

شفقت محمود کاکہنا تھا کہ دسمبر میں ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے جب کہ یونیورسٹیز کے ہاسٹلز میں دور دراز علاقوں سے آنے والے ایک تہائی طلبہ کو رہنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں ایک ریویو سیشن ہوگا جس میں بیماری کی صورتحال کو دیکھا جائے گا اور اس کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا لیکن 11 جنوری کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں