کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ کی سلالہ چیک پوسٹ حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد عثمان علی شہید کے گھر آمد

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 26نومبر 2020

ساہیوال( آصف ندیم ) کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ کی سلالہ چیک پوسٹ حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد عثمان علی شہید کے گھر آمد۔ دعائیہ تقریب میں شرکت اور شہداء کے بلندئ درجات کی دعا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ افغانستان کی سرحد پر واقع سلالہ چیک پوسٹ پر حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد عثمان علی کے گھر گئے اور نویں برسی کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ انھوں نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی اور شہید کے والد محمد بشیر احمد سے تعزیت کی ۔ برسی کی تقریب میں شہریوں کی کثیر تعداد بھی شریک ھوئی۔ کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ نے ملک و قوم کے تحفظ کے لئے شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا اور کہا کہ قوم ان کی اس عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں