روڈ سیفٹی کے حوالے سے موٹر وے پولیس کا اہم کردار ہے

Spread the love

چیچہ وطنی ڈی ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے بیٹ نمبر16 محمد سہیل افضل نے کہا ہے کہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے موٹر وے پولیس کا اہم کردار ہے ، عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اپنا اولین سمجھتے ہوئے موٹر وے پولیس نے 23 سالو ں میں انتہائی ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دی ہے، اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے افسران دن رات سردی اور گرمی کی پرواہ کئے بغیر ہائی وے اور موٹر وے پر مسافروں کو سفری سہولیات پہنچانے میں کوشاں ہیں،ہماری ٹیمیں مسافروں، ڈرائیوروں، بس سٹینڈز، سکول و کالجز میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے سیمینار منعقد کر رہی ہیں ، الحمد اللہ موٹر وے پولیس ایک کرپشن فری ڈیپارٹمنٹ ہے، دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ، قانون شکن عناصر اور وائلیشن کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے کی 23 ویں سالگرہ کی تقریب میںگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرآپریشنل آفیسر عمر یوسف رانا، ایڈمن آفیسر رضوان نقوی، صدر چیچہ وطنی پریس کلب حاجی غلام مرتضیٰ، سابق صدر محمد سعید اختر رانا، سابق سینئر نائب صدر حافظ محمد فہیم جاوید اور سابق فنانس سیکرٹری محمد منیر عارف سمیت موٹروے افسران بھی موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، بعد ازاں ڈی ایس پی سمیت دیگر افسران نے کیک کاٹا اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی گئی

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں