

مانچسٹر( عارف چودھری ) اوورسیز کے مسائل حل کرنے کے لئے گجرات opc کے چئیرمین چوھدری عدیل ارشد رحمانیہ اور گجرات کی ضلعی انتظامیہ اور opc ممبران کی ڈی سی کمپلیکس میں ماہ نومبر 2020 کی خصوصی میٹنگ میں ضلع گجرات کے تارکین وطن کے تمام مسائل حل کر دئے گئے ھیں سال 2020 کی اوورسیز کی تمام پینڈنگ درخواستوں کو چئیرمین opc چوھدری عدیل ارشد رحمانیہ اور انکی ٹیم نے ترجیحی بنیادوں پر نمٹا دیا ھے چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن چوھدری عدیل ارشد رحمانیہ نے سال 2020 کے 11 ماہ کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے opc کمیٹی گجرات کے اقدامات کاوشوں اور کارکردگی بارے میٹنگ کے شرکاء کو تفصیلی آگاہ کیا گجرات او پی سی کمیٹی کی سال 2020 کی کارکردگی کو صوبائی اور ڈویزنل سطح پر بیوروکریسی اور پولئس کے تمام افسران اور صوبائی اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی طرف سے سراھا گیا ھے اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کے سربراہ کی طرف سے اوورسیز پاکستانیز کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لیکر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے پر چئیرمین opc چوھدری عدیل ارشد ڈی پی او گجرات عمر سلامت اور ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ کی کارکردگی کو بھی ضلع گجرات کے آٹھ لاکھ تارکین وطن خراج تحسین پیش کرتے ھوئے نظر آتے ھیں او پی سی گجرات کی چئیرمین چوھدری عدیل ارشد رحمانیہ کی سربراھی میں کارکردگی نہ صرف گوجرانوالہ ڈویزن اور پنجاب بھر میں ٹاپ پر رھی ھے اوورسیز میٹنگ میں ڈی سی گجرات سیف انور جپہ ڈی پی او گجرات عمر سلامت او پی سی گجرات کے فوکل پرسن وقار خان ۔ سمیت تمام اسٹنٹ کمشنرگجرات سلیمان ظفر اسٹنٹ کمشنر کھاریاں اور دیگر نمائندوں نے بھی شرکت کی چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن چوھدری عدیل ارشد رحمانیہ اگلے ماہ دسمبر میں تارکین وطن کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے لئے یورپ کے دورہ پر روانہ ھونگے