گورنر پنجا ب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تاریخ محلات میں رہنے والوں کو نہیں انسانی خدمت کرنے والوں کو یاد رکھتی ہے

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 28 نومبر 2020

ساہیوال ہڑپہ ( آصف ندیم )گورنر پنجا ب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تاریخ محلات میں رہنے والوں کو نہیں انسانی خدمت کرنے والوں کو یاد رکھتی ہے،صاحب حیثیت افراد کو چاہیے کہ وہ انسانیت کی بھلائی کے لئے زیادہ سے زیادہ خرچ کریں تا کہ لینے والے ہاتھ کم ہو سکیں -سرور فاؤنڈیشن پاکستان صوبہ بھر میں 50ہزار طلبا و طالبات کو سردی سے بچاؤ کے لئے سویٹر،جیکٹس اور جرسیاں تقسیم کر رہی ہے جس میں سے 4ہزار ضلع ساہیوال میں تقسیم کی جا رہی ہیں -انہو ں نے یہ بات چیچہ وطنی،ہڑپہ اور کمیر کے ہائی سکولوں میں ہونے والی خصوصی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس میں سرکاری سکولوں کے بچوں کو جرسیاں تقسیم کی گئیں -تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز خاں،ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضی اقبال خاں،سابق وفاقی وزیر چوہدری نوریز شکور،سابق ایم پی اے وحید اصغر ڈوگر، تحریک انصاف کے ضلعی صدر رانا آفتاب احمد خاں،مہر ارشاد احمد کاٹھیا،شیخ محمد چوہان کے علاوہ کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد،ڈپٹی ڈی ای او نوید عظمت اور مقامی زعما بھی ان تقریبات میں موجود تھے -انہو ں نے کہا کہ بچو ں کو سردی سے بچاؤ کے لئے سرور فاؤنڈیشن کی خصوصی مہم ”ونٹر اپیل“ کے تحت صوبے بھر میں گرم کپڑے تقسیم کئے جا رہے ہیں تا کہ سرکاری سکولو ں میں پڑھنے والے کم وسائل کے حامل والدین کو ریلیف دیا جا سکے -سرور فاؤنڈیشن صوبہ بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے او راب تک لگائے گئے 200واٹر فلٹریشن پلانٹس سے 20لاکھ افراد روزانہ مستفید ہو رہے ہیں -گورنر پنجاب چوہدر ی محمد سرور نے کہاکہ زراعت ملکی معیشت میں بنیاد ی اہمیت کی حامل ہے لیکن بد قسمتی سے اسے سب سے زیادہ نظر انداز کیا گیا تاہم موجودہ حکومت زراعت کی ترقی اور زرعی خود کفالت کے لئے دوررس اقدامات اٹھا رہی ہے -وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے زرعی شعبے کی مربوط ترقی کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو کسانوں کو در پیش مسائل خصوصا ناقص بیج کی فراہمی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی -انہو ں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پہلے فیز کے دوران سرور فاؤنڈیشن نے پورے صوبے میں 10ارب روپے کا راشن ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جن میں سے 2ہزار خاندانوں کا تعلق ضلع ساہیوال سے تھا-تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں گورنر پنجاب کی طرف سے ساہیوال کی تعمیر و ترقی میں ذاتی دلچسپی لینے پر ان کاشکریہ ادا کیا اور انہیں مقامی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے -بعد ازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ہڑپہ میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیالوجی محمد حسن نے انہیں وادی سندھ کی تہذیب اور ہڑپہ کی تاریخی اہمیت سے آگا ہ کیا اور یہاں سے ملنے والے نوادارت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی -گورنر نے ہڑپہ کو یونیسکو کی ورلڈ ہیرٹیج لسٹ میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی او رکہا کہ حکومت ہڑپہ کو ایک بڑا سیاحتی مقام بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں