جہلم سستی چینی کے نام پرشہریوں سے فراڈ،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم سستی چینی کے نام پرشہریوں سے فراڈ، یوٹیلیٹی سٹورز پر پاؤڈر نما چینی دستیاب، صارفین ایسی چینی لینے کے لئے تیار نہیں، چند خفیہ ہاتھوں کو نوازنے کے لئے ناقص چینی کی خرید و فروخت کی جارہی ہے، وزیراعظم نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقوں میں قائم یوٹیلیٹی سٹورز پر صارفین کو معیاری چینی مہیا کرنے کی بجائے پاؤڈرنما چینی فروخت کی جارہی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ پاؤڈر نما چینی کی مٹھاس نہ ہونے کے برابر ہے، جبکہ موٹی چینی لذت اور مٹھاس کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے، حکومت سوچی سمجھی سازش کے تحت نادیدہ قوتوں کو نوازنے کی غرض سے پاؤڈر نما چینی بیرون ملک سے منگوا کر شہریوں کو فروخت کررہی ہے، جسے شہری خریدنے سے گریز کرتے دکھائی دیتے ہیں،صارفین نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز سمیت دکانوں پر موٹی چینی مہیا کی جائے تاکہ شہری معیاری چینی استعمال کرسکیں۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں