انجینئر طاہرانجم کے لخت جگر انجینئر شہاب طاہر کی شادی خانہ آبادی انجینئر رشید بھٹی کی صاحبزادی ڈاکٹر خوش بخت رشید سے لاہور کے بال روم ایونٹ کمپلیکس میں انجام پائی

Spread the love

مانچسٹر (عارف چودھری)

     انجینئر طاھر انجم کے بیٹے انجینئر شہاب طاہر کی شادی ڈاکٹر خوش بخت  رشید کے ساتھ لاھور کے مقامی ہال میں انجام پائی جس میں قریبی خاندان کے افراد ،رفقا دوست احباب کے علاوہ کاروباری ،سماجی ۔سول و ملٹری شخصیات نے شرکت کی ۔بینڈ باجے کی مدحر دھنوں  اور آتش بازی نے تقریب کی رنگینی میں چار چاند لگا دے۔نو بیہاتے جوڑے نے روایتی پاکستانی عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے کو تقریب میں سب کی توجہ کا خصوصی مرکز تھے ۔  رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان ،لاہور سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی میئر راچڈیل عاصم رشید سابق  مئیر اولڈہم کونسلر جاوید اقبال ،لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان سینئر صحافی  صدر پریس کلب آف پاکستان یو کے رجسٹرڈ  چوہدری عارف پندھیر -کاروباری شخصیت ذولفقار علی چوہان نے اس خوشی کے موقع پر دونوں خاندانوں  کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے بارگاہ الٰہی میں نوبیاہتا جوڑے کی خوش وخرم زندگی گزرنے کی دلی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں