جہلم دسمبر کا آغاز ہونے کے باوجود پولیس ملازمین سخت سردی میں خدمات سرانجام دینے پر مجبور

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی) جہلم دسمبر کا آغازہونے کے باوجود پولیس ملازمین سخت سردی میں خدمات سرانجام دینے پر مجبور، گرم دفتروں میں بیٹھے محکمہ پولیس کے افسران سردی کی شدت کے احساس کو بھول گئے۔محکمہ پولیس موسم سرما میں اپنے افسران و اہلکاروں کو گرم جرسیاں، جیکٹس، جرابیں وغیرہ فراہم کرتا تھا، دسمبر کی سخت سردی کے موسم میں ملازمین جن کی ڈیوٹیاں ناکوں اور گشت پرہیں۔گاڑیوں موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر خدمات سرانجام دیتے دکھائی دیتے ہیں، جو کہ پولیس ملازمین کے ساتھ سخت زیادتی ہے، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے پولیس ملازمین سخت سردی میں کھلے آسمان تلے تھرتھر اتے ہوئے اپنی ڈیوٹیاں انجام دینے پر مجبور ہیں۔ تاحال پنجاب پولیس کی جانب سے ضلع جہلم میں تعینات سینکڑوں پولیس اہلکاروں و افسران کو موسم سرما کی جرسیاں جیکٹس،ٹوپیاں، گرم جرابیں اور جوتے وغیرہ فراہم نہیں کئے گئے۔ جو کہ پولیس ملازمین کے ساتھ سخت ناانصافی ہے، گرم وردیاں وغیرہ کی عدم دستیابی کیوجہ سے پولیس اہلکار نزلہ زکام کھانسی اور نمونیا جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں، شہریوں نے آئی جی پنجاب، آرپی او راولپنڈی سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع جہلم میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پر معمورپولیس ملازمین کے لئے گرم جیکٹس، جرسیاں، جرابیں، جوتے، ٹوپیاں وغیرہ مہیا کی جائیں تاکہ سردی کے موسم میں پولیس اہلکار اپنے فرائض منصبی بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں