گلگت (پ ر) میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے خوردنی تیل، مصالحہ جات اور کھانے پینے کے اشیا میں جعلی سازی ناقابل برداشت اور قابل سز اجرم ہے مشکوک اشیائے خوردنوش کے لیبارٹری ٹیسٹنگ کیلئے اسلام آبادنیشنل لیبارٹر ی بجوایاجاتا ہے جہاں پر ایک ماہ تک رپورٹ موصول ہوتی ہے اور غیر معیاری اشیاخوردنوش پر پابندی عائد کردی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر مختلف اشیاء خوردنوش اور خوردنی تیل کے نمونے نیشنل ٹیسٹنگ لیبارٹری اسلام آباد بجودیے گئے تھے، جنکی رپورٹ ایک دو دن میں موصول ہوگی جن اشیاء کے رپورٹ منفی آئیگی ان پر فوری پابندی عائد کردیں گے اور غیر معیاری اشیائے خوردنو ش کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جہاں کہیں سے بھی کوٗی شکایت ہوگی فوری طورپرالفا کنٹرول تحصیل آفس 05811-920724رابطہ کرکے شکایات درج کرادیں تاکہ فوری طور پر کاروائی کی جاسکے، عوام کے صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے
مظہر علی مغل
ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوموار30 نومبر 2020