سٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر کمیونٹی کو ویکسین لگانے کی حکمت عملی وضع کی جارہی ہے: کونسلر عروج شاہ

Spread the love

اولڈہم (عارف چودھری) برطانیہ میں قومی لاک ڈاؤن کے بعد اولڈہم کونسل کو سخت ترین شرائط کے تحت tier 3 سسٹم میں رکھا گیا ہے جس پر سیاسی سماجی کاروباری حلقوں میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔
اولڈہم کونسل کی ڈپٹی لیڈر اور کورونا وائرس کی ترجمان کونسلر عروج شاہ نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کےحالیہ اجلاس میں اولڈہم کو tier3 میں رکھنے پر مایوسی ہوئی ہے کیونکہ کونسل کے اندر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح پچھلے تین ہفتوں سے تیزی کم ہوئی ہے اس کی بنیادی وجہ کمیونٹی نے ہدایات پر عملدرآمد کیا جس سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے کمی ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں