سعودی عرب کے مرحبا ہوٹل میں ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

جس میں ممبران کو نوٹیفیکیشن کے سرٹیفکیٹ اور میڈل سمیت شلیڈ دی گئی۔

سعودی عرب(نمائندہ گلوبل ٹائمز میڈیا)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مرحبا ہوٹل میں ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل سعودی عرب نے ایک تقریب سجائی جس میں ممبران کو نوٹیفیکیشن کے سرٹیفکیٹ اور میڈل سمیت شیلڈ دی گئی تنظیم کے صدر مبشر انوار کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا مقصد نئے صحافیوں کو تربیتی پروگرامز کے ذریعے صحافتی اصول و ضوابط سے آگاہی دینا ہے تا کہ سب اپنے اپنے اداروں کے لیے پروفیشنلز طریقے سے کام کر سکیں اور اسکے ساتھ ساتھ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کے حل کے لیے انکے ساتھ نا صرف تعاون کرنا بلکہ انکے شانہ بشانہ کھڑا ہونا مقصد ہے۔معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی نے اپنے خطاب میں معاشرے میں صحافیوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو ہمہ وقت اپنا معیار کو مزید بہتر کرنا چاہئے اور اس کے لئے تربیتی نشستوں کا اہتمام ہونا بہت ضروری ہے اس موقع پر معروف کالم نویس محترمہ تسنیم امجد سمیت ، امتیاز احمد ، ملک کامران ۔ وسیم خان ۔ بابر ملک ، محترمہ شاہین جاوید اور دیگر صحافیوں نے ذمہ داریاں ملنے اور اعزازی سرٹیفکیٹ اور میڈلز ملنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کے یہ سوسائٹی یقیناً صحافیوں کے لیے بہتر کام کرتے ہوئی ان کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں