اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ حفظان صحت کے عین اصولوں پر عملدراآمد ہماری اولین ذمہ داری ہے

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت
ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت (پ ر)ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ حفظان صحت کے عین اصولوں پر عملدراآمد ہماری اولین ذمہ داری ہے محکمہ فشریز کے جانب سے جاری SOPs کے مطابق ہی مچھلی فروخت کی اجازت دیں گے شہر میں شاپروں میں غیر معیاری مچھلی کی فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دونگا دیسی مچھلی کے نام پر غیر معیاری اور مضر صحت مچھلیوں کے فروخت کے خلاف فوڈ انسپکٹر اور میونسپل مجسٹریٹ روزانہ کاروائیاں کرکے رپورٹ دینے کے پابند ہونگے جو بھی محکمہ فشریز کے جانب سے جاری ضابطہ اخلاق اور ہدایات پر عملدرآمد نہیں کریں گے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے یہ باتیں جمعرات کے روز فوڈ انسپکٹر اور محکمہ فشریز کے مشترکہ آپریشن کے بعد پکڑی جانے والی بھاری مقدار میں غیر معیاری اور مضر صحت مچھلیوں کت تلفی کے حکم دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مچھلی فروخت کرنے کیلئے باقائدہ طریق کار ہے لاکھوں کمانے والے ہزاروں روپے خرچ نہیں کرتے کم خرچہ میں معیاری طریقے سے خریدو فروخت کیا جاسکتا ہے پنجاپ اور خیبر پختون خواہ سے لائے جانے والے منوں کے حساب سے مچھلیاں انتہائی غلط طریقے سے گلگت مارکیٹ لائی جاتی ہیں جس میں زیادہ تر مچھلیاں مناسب طریق کار اختیار نہ کرنے سے گل سڑھ جاتی ہیں اور مضر بیماریوں کے باعث بنتے ہیں، مچھلیوں کے خریدو فروخت کیلئے محکمہ فشریز نے طریق کار وضع کردیا ہے جس پر عملدرآمد سے ہی پاک صا ف مچھلیوں کا حصول ممکن ہے ہمیں عوام کی صحت عزیز ہے ہم صحت پر کوئی کمپرو مائز نہیں کریں گے ویسے بھی عالمگیر وبا کی وجہ سے عوام خوف و ہراس کا شکار ہیں ایسے میں مضر صحت مچھلیوں کا فروخت جرم ہی نہیں عوام کے جانوں پر کھیلنے کا مترادف ہے انہوں نے محکمہ فشریز کے سٹاف کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کا بھی اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب ملکر شہر میں پاک صاف مچھلیوں کے خریدو فروخت یقینی بنائیں گے تاکہ صحت مند معاشرے کے قیام میں مدد مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں