جہلم سپریم کورٹ نے سرکاری اراضی پر پٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق از خود نوٹس

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم سپریم کورٹ نے سرکاری اراضی پر پٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق از خود نوٹس،کیس میں چیئرمین این ایچ اے سے پٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ بتایا جائے کہ این ایچ اے کو حاصل ہونیوالا ریونیو کہاں خرچ کیا جاتا ہے، اور یہ بھی بتایا جائے کہ این ایچ اے کے ملازمین کے نام پیٹرول پمپس لیز پر تو نہیں دیئے گئے۔عدالت نے لیز کی کاپیاں اور حاصل ہونیوالے فنڈز کی تفصیلات 4 ہفتوں میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے پیٹرول پمپس قائم کرنے کے اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ہوسکتا ہے کہ این ایچ کے ملازمین یا رشتہ داروں کے نام پیٹرول پمپس لیز پر دیئے گئے ہوں۔این ایچ اے کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے موقف اپنایا این ایچ کے پاس پیٹرول پمپس قائم کرنے کیلئے لائسنس بھی جاری کرنے کی اتھارٹی ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے این ایچ اے سے لیز پر زمین دینے کا اختیار واپس لے لیاہے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں