سپیشل بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں

Spread the love

ساہیوال(آ صف ندیم )سپیشل بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں تاکہ ان کو تعلیم اور تربیت فراہم کرکے کار آمد شہری بنایا جا سکے اور ان میں موجود صلاحیتوں سے معاشرہ فائدہ اٹھا سکے -معذوروں کا عالمی دن اس عزم کی تجدید کا تقاضا کرتا ہے کہ ان سپیشل بچوں میں احساس محرومی پیدا نہ ہونے دیا جائے اور انہیں بھر پور توجہ اور پیار دیا جائے – یہ بات پرنسپل سکولونرسکول ساہیوال رابعہ چوہدری نے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہی -انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور انہیں تعلیم کے بھرپور مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں جن سے ایسے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہو رہی ہے اور وہ اپنی تعلیم پر توجہ دے کر معاشرے میں اہم مقام حاصل کر رہے ہیں – ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں احساس کمتری کا شکار ہونے سے بچانے کے لئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے -انہوں نے معذوروں کے عالمی دن پر اس عزم کا اظہار کیا کہ سلولرنر سکول ساہیوال ذہنی طور پر کمزور بچوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا اور انہیں مفید اور کار آمد شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا -رابعہ چوہدری نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں تعلیم کے لئے ضروری بجھوائیں

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں