آل اتحاد تندور ایسوسی ایشن بلوچستان کوئٹہ کے مرکزی آفس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

کوئٹہ:(سید شاہ زیب شاہ) آل اتحاد تندور ایسوسی ایشن بلوچستان کوئٹہ کے مرکزی آفس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، مرکزی آفس کا افتتاح جمیعت علماء اسلام نظریاتی کے رہنماء قاری مہراللہ نے ربن کاٹ کی کیا اور آل اتحاد تندور ایسوسی ایشن بلوچستان کی کامیابی اور کامرانی کیلئے دعا بھی کی، افتتاحی تقریب کے موقع پر الاتحاد تندور ایسوسی ایشن بلوچستان کے سرپرست اعلیٰ مولوی خیال محمد، چیئرمین دوست محمد، صدر عبدلصمد خلجی، کمیٹی ممبران اسماعیل، عبدللہ خان، عبدلخالق، وکیل احمد، آغا محمد، حاجی عبدالرحمان، حاجی عامر، اور دیگر ممبران شریک تھے جبکہ علاقہ مکینوں اور تندور مالکان نے قصیر تعداد میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی قاری مہر اللہ کا کہنا تھا کہ مرکزی آفس کے افتتاح پر آل اتحاد تندور ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ہو اور امید ظاہر کرتا ہوں کہ وہ تندور مالکان کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، بلوچستان میں میں میں تندور مالکان ایک عرصے سے شدید مشکلات کا شکار ہے کیوں موسم جو کے مسائل کھیل ایک دوسرے کے تعاون اور مدد سے ہی حل ہو سکتے ہیں، آل اتحاد تندور ایسوسی ایشن بلوچستان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایسوسی ایشن تندور مالکان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی،بلوچستان کے تندوری مالکان کی آواز بنے گی تقریب سے مولوی خیال محمد، دوست محمد، عبدلصمد خلجی و دیگر نے بھی خطاب کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ تندور مالکان کے مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبہ بنائیں گے جس سے تندور مالکان کے مسائل کے حل کے لیے عمل درآمد کروائے گی جو کہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے، بعد ازاں تقریب کے اختتام پر معززین کے لیے چائے پارٹی کا بھی انتظام کیا گیا تھا، جبکہ قاری مہر اللہ نے تندور ایسوسی ایشن کے عہداداران کی جانب سے عزت افزائی اور تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں