جہلم پٹوار حلقہ کالا گجراں میں تعینات پٹواری نے اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ رشتہ داری ظاہرکر کے سائلین سے رشوت کا بازار گرم کر لیا

Spread the love

جہلم(چوہدری محمد ریاض گوندل +عمیراحمدراجہ)جہلم پٹوار حلقہ کالا گجراں میں تعینات پٹواری نے اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ رشتہ داری ظاہرکر کے سائلین سے رشوت کا بازار گرم کر لیا،شہری پٹواری کے خلاف سراپا احتجاج، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کیمطابق کالا گجراں کے رہائشی اورسرکاری ملازم سجادحسین ولد محمد صادق سکنہ باغ والا کنواں کالا گجراں کے رہائشی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 4 ماہ قبل وراثتی انتقال کیلئے حلقہ پٹواری کالا گجراں جاوید چھٹہ کے پاس گیا جس نے انتقال وراثت کرنے کی بجائے صبح و شام چکر لگوانے شروع کر دیئے،میں نے حلقہ پٹواری جاوید چٹھہ کی منت سماجت کی تو پٹواری نے کہا کہ ہبہ کی فیس 10 ہزار روپے ادا کر دو تو کام ہو جائیگا۔میں نے پٹواری سے درخواست کی کہ سرکاری ملازم ہوں میرے ساتھ تعاون کریں تو انہوں نے کہا کہ اس فیس میں سے تحصیلدار کو بھی پیسے دینے ہیں جس کی شکایت لیکر تحصیلدار کے پاس گیا تو تحصیلدارنے مجھے دوبارہ پٹواری سے رجوع کرنے کا کہا اور تحصیلدار نے پٹواری کو ہبہ کرنے کا حکم جاری کیا، جب پٹواری جاوید چٹھہ کے پاس پہنچا تو پٹواری نے کہا کہ اب تمہارا کام نہیں ہو سکتا شاید تمہیں معلوم نہیں کہ اسسٹنٹ کمشنر میرا قریبی رشتے دار ہے اور میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ 4 ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں میری داد رسی کسی نے نہیں کی، متاثرہ شخص سجاد حسین ولد محمد صادق نے وزیرا علیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی جی اینٹی کرپشن، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور رشوت طلب کرنے والے پٹواری کے خلاف انکوائری کروائی جائے تاکہ محکمہ مال سے کرپشن خاتمہ ممکن ہو سکے۔ موقف جاننے کے لئے کالا گجراں کے پٹواری جاوید چھٹہ سے فون پررابطہ قائم کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ میرے اوپر بے بنیاد الزام عائد کیا گیاہے، اس بات میں کوئی صداقت نہیں،شرعی طور پر سجادحسین کا جتنا حصہ بنتا ہے اسکا انتقال وراثت کا فرد جاری کر دیا جائے گا۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں