جہلم سمیت صوبہ بھر میں تمام پرائیویٹ سکولز کو دفاتر کھولنے کی مشروط اجازت

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم وزارت تعلیم پنجاب نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں تمام پرائیویٹ سکولز کو دفاتر کھولنے کی مشروط اجازت دے دی، سکولز دفاتر کھولنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق ہر سکول میں صرف 2 افراد پرنسپل/ ایڈمنسٹریٹر اور اکاؤنٹنٹ آسکیں گے، سکولز کے دفتر اوقات صبح 9 بجے سے دن 1 بجے تک ہونگے، ٹیچرز اور سٹاف کو صرف تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے بلایا جاسکے گا، اس کے علاوہ ٹیچرز، نان ٹیچنگ سٹاف کو دفتر نہیں بلایا جاسکے گا، طلبہ و طالبات کو کسی بھی مقصد کے لئے سکول نہیں بلایا جا سکے گا، آنے والے سٹاف کے لئے ماسک، گلوز، ہینڈ سینی ٹائرز استعمال کرنا لازمی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں