جہلم ووٹ قومی امانت ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم ووٹ قومی امانت ہے،ہر پاکستانی ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم محمد ندیم نے کہا ہے کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے،ہر پاکستانی ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائے،گزشتہ روز 7 دسمبرکو ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی قومی ووٹرز ڈے منایا گیا،یہ دن 7 دسمبر 1970 کو ملک میں ہونیوالے پہلے عام انتخابات کی یاد میں منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پھیلانا اورتمام طبقات کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانا ہے،7 دسمبر کے دن کی مناسبت سے ایک تقریب ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم کے دفتر میں منعقد کی گئی جس سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد ندیم نے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے،ہر پاکستانی ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائے۔ قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے عملے کی جانب سے شرکاء میں فیس ماسک تقسیم کئے گئے، جبکہ سماجی فاصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک سے دوسری نشست کا فاصلہ 6 فٹ سے زائد تھا۔ انہوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر واک کا اہتمام کیا جاتا تھا اور کھلی جگہوں پر تقاریب کا اہتمام کیا جاتا تھا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کیوجہ سے قومی ووٹرز ڈے کی تقریب انتہائی سادہ مگر پروقار منعقد کی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ 2018 کے انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے بڑھ کر 10 لاکھ 4 ہزار 6 سو 21 ہوگئی ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 22 ہزار 5 سو 3 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 1 سو 18 ہوگئی ہے، 2018 کے عام انتخابات کے مقابلے میں اب ووٹرز کی تعداد میں 42 ہزار 6 سو کا اضافہ ہواہے، محمد ندیم نے مزید کہا کہ ووٹ قومی امانت ہے،ہر پاکستانی ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے ووٹ کا اندراج یقینی بنائے تاکہ ملک کے بہتر مستقبل اور جمہوریت کے استحکام میں اپنا حصہ ڈال سکیں،کیونکہ ووٹ کی طاقت سے ہی پاکستانی شہری اہل اور بہترین نمائندوں کا انتخاب کر سکتے ہیں اور نا اہل افراد کو آگے آنے سے روک سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حق رائے دہی کا استعمال ایک اہم قومی فریضہ ہے،جسکی ادائیگی کیلئے ہر شہری اپنی ذ مہ داری کا احساس کرتے ہوئے ووٹ درج کروائے اور اپنے اردگرد موجود دیگر افراد کو بھی ووٹ کے اندراج اور اسکے استعمال کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ووٹر اپنا ووٹ کسی اور جگہ منتقل کروانا چاہتا ہے تو وہ کسی بھی الیکشن دفتر سے فارم نمبر21،22،23 لیکر ووٹ کی منتقلی کروا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300 شارٹ میسج سروس کو بھی اپڈیٹ کر دیا ہے، جس کی مدد سے رائے دہندگان گھر بیٹھے اپنے ووٹ کی جانچ پڑتال اپنے موبائل فونز کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ نیز خواتین کے شناختی کارڈ کے حصول اور ووٹ رجسٹریشن کی اہمیت پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں