محکمہ پی ٹی سی ایل کے اہلکاروں کی سستی و کاہلی، ٹیلیفون کیبلز درست کرنے کی خاطر کھودے جانے والے گڑھے بند کرنے کی بجائے کھلے چھوڑ کر غائب

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم محکمہ پی ٹی سی ایل کے اہلکاروں کی سستی و کاہلی، ٹیلیفون کیبلز درست کرنے کی خاطر کھودے جانے والے گڑھے بند کرنے کی بجائے کھلے چھوڑ کر غائب، نمازیوں سمیت معصوم بچوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا، متعدد علاقوں میں پی ٹی سی ایل عملے کی نااہلی کے باعث ٹیلیفون / ڈی ایس ایل سروس متاثر، صارفین کے انٹر نیٹ کی سروس کا مسئلہ جوں کا توں برقرار، صارفین کا پی ٹی سی ایل کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی جانب سے صارفین کے ٹیلیفونز و انٹر نیٹ کی خرابی کی بڑھتی ہوئی شکایات کے اذالے کے لئے متعلقہ اہلکاروں کو پی ٹی سی ایل کی کیبلز درست کرنے کے احکامات جاری کئے جاتے ہیں جس کے پیش نظر پی ٹی سی ایل کے نمائندوں نے شہر سے ملحقہ آبادی کریم پورہ کے گلی محلوں میں لگے پی ٹی سی ایل کے کھمبوں کے ساتھ نصب کیبلز کو درست کرنے کے لئے کھدائی کاکام کیا جاتا ہے کیبلز کی درستگی کے بعد گڑھوں کو بند کرنے کی بجائے عملہ گڑھوں کو کھلا چھوڑ کر غائب ہے، بارش کا موسم بھی ہے اگر بارش ہوگئی تو گڑھوں میں بارشی پانی بھرنے کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کی کیبلز متاثرہو سکتی ہے جس سے شہریوں کی ٹیلیفون سروس اور انٹرنیٹ کی سروس معطل ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب ان گڑھوں کیوجہ سے شہریوں کو گلیوں میں سے آمدورفت اور مسجدوں میں نماز کی ادائیگی کے جانے وا لے بزرگ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے، علاقہ مکینوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے ذمہ داران کو چاہیے کہ جن علاقوں میں گڑھے کھودے جاتے ہیں کیبلز کی درستگی کے بعد بند بھی کروائے جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں