ساہیوال آ صف ندیم//ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ نومبر2020 میں 3798ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ
ریسکیو 1122 ساہیوال کو ماہ نومبر2020کے دوران60745کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے 3798 ایمرجنسی کالز تھیں۔جبکہ50833غیر متعلقہ کالز تھیں۔جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر3892مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا ریسکیو1122 ساہیوال نے جن3798ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈینٹ989، میڈیکل ایمرجنسیز2379، آگ لگنے کے واقعات35، کرائم کال,80 ڈوبنے کے واقعات03اور312متفرق واقعات شامل ہیں۔ 153لوگ جاں بحق ہوئے۔ جبکہ1815لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی۔موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ نومبر میں 1283 ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا. 1073مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 269مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتال شفٹ کیا گیا۔ریسکیو 1122 نے پیشنٹٹ ٹرانسفر اور ریفرل سروس کے تحت نومبر کے مہینہ میں 282 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال شفٹ کیا۔جن میں سے04کو ملتان14 کو فیصل آباد، اور 64 کو لاہور شفٹ کیا ریسکیو 1122 ساہیوال کونومبر میں 68144غیر متعلقہ کالز موصول ہوئیں جن میں کیثرتعداد میں بوگس کالز شامل تھیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی کہ بوگس کالز کے نقصانات کے متعلق عوام کے اندر شعور اور آگا ہی پیدا کرنے کے لیے ریسکیو 1122 ساہیوال کا ساتھ دیں۔ تاکہ بوگس کالز کی تعداد کو کم سے کم کیا جا سکے۔ ریسکیو 1122 ساہیوال عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اورضلع ساہیوال کے تمام علاقوں میں کسی بھی نہ خوشگوار واقعہ کی صورت میں ہر طرح کی امدادی کاروائیوں کو پوری قوت، لگن اور جذبہ حب الو طنی سے مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔