جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم13 دسمبر کو حکومت اور پاک فوج کے مخالف پاور شو ان شاء اللہ پاکستانی باشعور عوام ناکام بنا کر ملک دشمن اندرونی اوربیرونی سازشی عناصر کو منہ توڑ جواب دیں گے اورثابت کریں گے کہ پاکستانی عوام افواجِ پاکستان اور عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بیرونی طاغوتی قوتیں اور ان کی کٹھ پتلی مفاد پرست اور اقرباء پرور سیاسی جماعتوں کے آلہ کار ان کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتے۔ان خیالات کا اظہار ضلع جہلم کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت ملک باصر کھوکھر رہنماء پاکستان تحریک انصاف،فوکل پرسن وفاقی وزیر فواد حسین چوھدری نے میٹ دی پریس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات اور منشور پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کی تعمیروترقی، اندرونی و بیرونی ملک دشمن عناصر،غداروں اور ملکی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے چوروں اور ڈاکوؤں کا محاسبہ کرنے کیلئے سربکف ہیں۔جس کے شاخسانہ اور زاتی مفادات کی خاطر بیرونی اشاروں پر متحارب سیاسی جماعتیں زاتی دشمنی اورسیاسی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کیلئے پاک فوج اور عمران کی ہرزہ سرائی کر کے حکومت گرانے کے مشترکہ سیاسی ایجنڈا کے تحت PDM کے پلیٹ فارم پر سرگرم عمل ہیں اور فارن فنڈنگ کے بل بوتے پر جلسے جلوسوں کے زریعے ملک میں افرا تفری اور انارکی پھیلا کر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے۔ معاشی استحکام۔ تعمیروترقی اور ایشین ٹائیگر بننے کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششوں پر عمل پیرا ہیں۔ تاہم پاکستانی عوام ملک دشمن عناصر کے مزموم مقاصد کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر ملک دشمن عناصر کے خلاف میدان کارزار میں سینہ سپرہو چکے ہیں۔
