اولڈہم (عارف چوہدری)
زندگی بنی نوع انسان کے لیے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی عطا کرتا ہے موت کے اختیار کا مالک بھی وہی ہے ۔ رب العالمین نے تمام انسانوں کو ایک جیسا پیدا کیا ہے اسکے بعد دنیا میں اعمال نامہ ہر شخص کے اپنے اختیار میں دیا اور جس نے عارضی دنیا میں انسانیت کی بھلائی ،دین اسلام کی خدمت اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر زندگی گزاری دنیا و آخرت میں مقام پا گیا ۔ پاکستان کے ضلع جہلم قلعہ روہتاس سنگھ کی درویش صفت بزرگ شخصیت ، برطانیہ کی نوجوان سماجی و مذہبی شخصیت چوہدری محمد معروف کے تایا حاجی قدر داد کی وفات دکھی کر گئ۔ فرط جذبات کو اداراہ نور السلام فیصل آباد اولڈہم کے سرپرست اعلیٰ حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ مرحوم نے خاندان اور علاقے میں ایک خاص مقام رکھتے تھے کیونکہ انکی شخصیت انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار تھی لیکن نظام قدرت کے آگے کسی کا زور نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بسنے والے مدنی برادران، اداراہ نور السلام فیصل آباد کے منتظمین، اساتذہ ، مریدین حاجی قدر داد کی وفات پر خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دعائے رب ذوالجلال ہے کہ مرحوم کی آخری منزل آسان کرے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے اور خاندان, عزیز و اقارب اور دوست احباب کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے (آمین)