جہلم شہرسڑکوں پر ٹریفک کا بے ہنگم اژدہا، میونسپل کارپوریشن و ٹریفک پولیس خاموش تماشائی،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم شہر کے مصروف ترین بازاروں، سڑکوں پر ٹریفک کا بے ہنگم اژدہا، میونسپل کارپوریشن و ٹریفک پولیس خاموش تماشائی، نہ کوئی انکروچمنٹ عملہ نہ ٹریفک پلان نہ قانون کی حکمرانی، ریڑھیوں، چنگ چی رکشوں نے شہر کی سڑکوں،چوک چوراہوں پر اپنی بادشاہت قائم کر لی، خواتین، گاہکوں او ر معمر شہریوں کا گزرنا محال، بازار سمٹ کر تنگ و تاریک گلیوں کاروپ دھار گئے۔ شہر کی سڑکوں، بازاروں چوک چوراہوں میں تجاوزات کی بھرمار،ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کی عدم دلچسپی اور قانون پر عملددرآمد نہ ہونے کیوجہ سے شہر کے بازاروں اور سڑکوں پر رش کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں دشواریاں پیدا ہورہی ہیں، نیابازار، مین بازار، تحصیل روڈ، سول لائن روڈ، ریلوے روڈ، مشین محلہ روڈ، سول ہسپتال روڈ،چوک گنبد والی مسجد شاندارچوک، محمدی چوک، جادہ چوک، قبرستان چوک، روہتاس روڈ چوک سمیت شہر کے دیگر چوک چوراہوں، سڑکوں پر ٹریفک کا جام رہنا روزانہ کا معمول بنتا جا رہاہے،ان چوک چوراہوں میں انکروچمنٹ عملے اور ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث ایمبولنسیسز، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، سمیت سکولوں کالجوں، سرکاری، نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی حدود میں قائم ہونے والی غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹیاں دینے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں