ابھرتے ہوئے نوجوان رہنما سمیع اللہ بٹ نے عوام کی خدمت کے لیے میئر کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا

Spread the love

جہلم(راجہ وقار کی رپورٹ) ابھرتے ہوئے نوجوان رہنما سمیع اللہ بٹ نے عوام کی خدمت کے لیے میئر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا یہ فیصلہ تاحال ان کی برادری کے معززین اور یوتھ کی طرف سے ہے تفصیلات کیمطابق جہلم کے مشہور اور سماجی رہنما سمیع اللہ بٹ جو کہ ہمہ وقت عوامی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں جبکہ ان کے بڑے بھائی امان اللہ بٹ مرحوم اور بزرگ رہنما حفیظ اللہ بٹ بھی غریبوں کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں
کشمیری برادری کے معززین اور یوتھ نے جس میں خادم حسین بٹ،علیان بٹ،ذیشان بٹ،نوید انجم،افتخار چوہدری،محمد زبیر اور دیگر رہنماؤں نے متفقہ طور پر سمیع اللہ بٹ کو میئر کے الیکشن کے لیے نامزد کردیا ہے جبکہ اس کا فیصلہ کشمیری،آرائیں اور دیگر برادریوں سے مشاورت کے بعد عمل میں لایا جائیگا۔
جب سمیع اللہ بٹ سے اس ضمن دریافت کیا گیا کہ آپ میئر کا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو انہوں نے مسکرا کر کہا کہ ہم میئر نہ بھی ہو تو لیکن لوگوں کے دلوں میں ہماری اور ہمارے مرحوم بھائی امان اللہ بٹ کی عزت آج بھی موجود ہے جس کیوجہ سے یہ برادری کے تمام لوگ سوچ رہے ہیں کہ ہماری برادری دوسری برادریوں کے ساتھ ملکر غریبوں کی مدد اور شہر تعمیرو ترقی کے لیے کام کرنے کی خاطر میدان عمل میں آئیں اگر تمام برادریوں نے میرے حق میں متفقہ فیصلہ کیا تو انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر ہو گی انہوں نے کہاکہ میرا م مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے جبکہ کویت میں مقیم کشمیری برادری کے قمر حسین بٹ،انور حسین بٹ،سرور حسین بٹ بھی بیرون ممالک میں جہاں جہاں ہماری برادری کے لوگ موجود ہیں وہ بھی اس پر زور دے رہے ہیں کہ سمیع اللہ بٹ کی قائدانہ صلاحیتوں کو استعمال کرنے کے لیے انہیں میئر کا الیکشن لڑنا چاہئے اس ضمن جو بھی فنانشل سپورٹ ہوگی وہ ہم خود کرینگے جبکہ دوسری برادریوں کے بہت سے لوگوں کے ساتھ ساتھ یوتھ ونگ کے نوجوان بھی سمیع اللہ بٹ پر میئر کا الیکشن لڑنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں لیکن تاحال برادری متفقہ فیصلے کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ سمیع اللہ بٹ اور شانی بٹ نے کہاکہ ہماری برادری بہت زیادہ ہے جبکہ ہمارے تمام برادریوں کے ساتھ بہت زیادہ رابطے ہیں اگر اللہ تعالی نے فیصلہ میرے حق میں کیا تو انشاء اللہ فتح ہمارا مقدر ہوگی۔
اردو گلوبل کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزید اس بارے میں اپنی برادری سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ اور سمیع اللہ بٹ کا کہنا تھا کہ میں الیکشن لڑوں یا نہ لڑوں لیکن انشاء اللہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے جو کام کا بیڑا اٹھایا ہے وہ اللہ کے فضل و کرم سے ہمیشہ جاری و ساری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں