کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔بریگیڈئیر بشیر آرئیں

Spread the love

ہمارا مقصد و مشن کرونا وائرس سے متاثر افراد کی مدد کرنا ہے۔بریگیڈیئر بشیر فاونڈیشن

یورپ(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق بریگیڈئیر بشیر فاونڈیشن کے صدر برگیڈیئر بشیر آرائیں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جو انسانوں کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے اور کرونا وائرس سے بچاؤ تدابیر اختیار کرنے سے ہی ممکن ہے عوام کو حکومتی تدابیر کے ساتھ ساتھ اپنے احتیاطی تدابیر کو بھی اپنانا چاہئے ماسک پہنیں ہاتھ دھوٸیں سماجی فاصلہ رکھیں تقاریب میں جانے سے باز رہیں انہوں نے کہا کہ فاونڈیشن کرونا وائرس سے متاثر افراد کی خدمت کیلئے کوشاں ہے سیاسی و سماجی و فلاحی اداروں سے بھی درخواست ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر افراد کے علاج و معالجے کیلئے بریگیڈیئر بشیر فاونڈیشن کا ساتھ دیں تا کہ کرونا وائرس سے متاثر افراد کو بروقت علاج مہیا ہو سکے اور متاثر افراد کو جلد از جلد صحتیابی نصیب ہو سکے بریگیڈیئر بشیر فاونڈیشن کے صدر بریگیڈیئر بشیر آرائیں نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ایک بیمار انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانا ہے ائیے اللہ کی رضا کیلئے ہم سب مل کر ان متاثرہ افراد کی مدد کریں جو علاج و معالجے سے محرومی کا شکار ہیں۔
فری میڈیسن کے لیے رابطہ کریں۔

Brig Bashir Foundation
House No. 25 A Block E Gulshan e Jamal off National Stadium Road Karachi
Phone.021 34688125
Mobile.03000300098

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں