جن پر عمل پیرا ہوکر دنیا و اخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔موتیوں والی سرکار
یورپ(چیف اکرام الدین) روحانی شخصیت و سربراہ تحریک عشق مصطفی حضرت علامہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ نے کہا کہ محسن انسانیت سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کل عالم انسانیت کیلئے مینارہ نور کی حثییت رکھتی ہے جن پر عمل پیرا ہو کر دنیا و اخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے سرکار کائنات کی جلوہ گری سے کائنات کا ذرہ ذرہ منور ہوا اور ظلم کہ پستی تڑپتی سسکتی ہوئی انسانیت نے سکھ کا سانس لیا رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی نوع انسانوں کو اخوت و محبت اور امن و سلامتی کا درس دیا جس پر ہم سب کو عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے افسوس سے کہنا پڑھتا ہے کہ ہم نے قران کریم کو خیر و برکت کیلئے اپنے گھروں کی زینت بنا رکھا ہے یاد رکھیں جب تک ہم قران و سنت سے رہنمائی حاصل نہیں کریں گے کامیاب نہیں ہو سکتے روحانی شخصیت و سربراہ تحریک عشق مصطفی حضرت علامہ پیر سید عنایت شاہ بادشاہ نے کہا کہ ہم سب کو اپنے بچوں پر دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کرنا چاہئے کیونکہ دینی تعلیم دنیا اور اخرت کی کامیابی کا اہم زریعہ ہے جس پر ہم سب کو عمل کرنا چاہئے دنیاوی تعلیم حاصل کرنا مرد و خواتین کیلئے از حد ضروری ہے اور اسلام کا اہم رکن بھی ہے جس پر ہم سب کو عمل کرنے کی ضرورت ہے۔