جہلم باغ محلہ سے ملحقہ اراضی ہمارے باپ دادا کی مالکیتی زمین ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم باغ محلہ سے ملحقہ اراضی ہمارے باپ دادا کی مالکیتی زمین ہے، محکمہ انہار کا ہماری زمین سے کوئی واسطہ نہیں اگر کسی کو شک شبہ ہے تو محکمہ مال سے تصدیق کرے۔ ان خیالات کا اظہار زاہد ضیاء ولد مہر محمد ضیاء سکنہ محلہ خواجگان نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ باغ محلہ سے ملحقہ اراضی میرے باپ دادا اور راجہ حسنین امجد کی مالکیتی زمین ہے، ہماری اراضی سے کسی سرکاری محکمے کا کوئی واسطہ نہ ہے، محکمہ انہار نے موضع جہلم سے 183 کنال اراضی خرید کی، جس کے مطابق ہماری 3 مرلے جگہ خرید کی گئی، جبکہ راجہ حسنین امجد کے والدین سے تقریباً 2 کنال خرید کی گئی، جس کی مالیت ہم نے وصول کر لی تھی، باقی جگہ جو کہ ہماری مالکیتی ہے اس پرآج بھی ہمارا قبضہ موجود ہے اور ہم نے پختہ چاردیواری تعمیر کررکھی ہے جبکہ باقی اراضی کی بھی نشاندہی کرکے آہنی راڈ نصب کرکے اپنی حد بندی کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ بعض شرپسند عناصر ہماری مالکیتی اراضی کو نشانہ بنا کر ہمیں بلیک میل کر کے حراساں کر رہے ہیں، اگر کسی کے پاس کسی قسم کا کوئی ٹھوس ثبوت موجود ہے تو ہمارے سامنے لیکر آئے راجہ حسنین امجد نے کہا کہ محکمہ انہار نے جو حفاظتی بند تعمیر کررکھا ہے اس میں بھی محکمہ انہار نے مالکان کی جگہ کو غیر قانونی طریقے سے شامل کرکے بند تعمیر کررکھا ہے، محکمہ مال کو چاہیے کہ اس ابہام کو دور کرنے کی غرض سے نشاندہی کرے تاکہ مالکان کے ساتھ محکمہ انہار نے جو زیادتیاں کر رکھی ہیں اس کا اذالہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں