افسران پاک آرمی ا ور ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا انسداد کورونا اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلا س

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)افسران پاک آرمی ا ور ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے انسداد کورونا اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلا س میں کہا ہے کورونا وائرس سے بچاو کا واحد حل احتیاط ہے، دوسری لہر میں عوام الناس انتہائی احتیاط کریں، دکاندار فیس ماسک اور حکومتی دیگر ایس او پیز کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں، حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ڈی سی جہلم نے اجلاس میں بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر محکمہ مال کی جانب سے 3لاکھ80ہزار سے زائد کا جرمانے کیے گئے،جبکہ گزشتہ روز بھی18300روپے جرمانہ کیا گیا،انہوں نے بتایا ہے کہ ڈی ایچ کیو میں 6وینٹی لیٹرزموجود ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو میں 50بیڈ اور ٹی ایچ کیو میں فی کس10، 10 بیڈز کو کورونا کے لئے خاص مختص کیا گیا ہے جنکی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف انڈیکیٹرز کی بنیادوں پر ضلع جہلم سی ای او سکور بوڑڈ اور ڈی ایچ کیو سکور بورڈ میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کی ہے، انہوں نے کورونا کی صورتحال بارے بتا یا ہے کہ ضلع میں گزشتہ روز بھی 14نئے کیسز سامنے آئیں ہیں۔کورونا وائرس کے ضلع میں سیکٹروں افراد موجود ہیں، انہو ں نے بتایا یروزانہ کی بنیاد پر نئے افراد کے بھی ٹیسٹ مثبت موصول ہوئے ہیں،انہوں نے شہریوں کو کہا ہے کہ ماسک کا استعمال ضرور کریں، کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لئے بار بار ہاتھ دھوئیں، بوجہ گھر سے نکلنے سے گریز کریں، ضلع جہلم میں متعدد کرونا وائرس سے متاثرہ مریض موجود ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ سماجی فاصلے کے قیام کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں