قاسم علی خان کا جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں مزید تیز

Spread the love

ملزم سید انور شاہ ولد سید حبیب شاہ سکنہ کوز کلے مدین کے رکشے سے 1102 گرام چرس برآمد۔

سوات(کرائم رپورٹ)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر قاسم علی خان کا جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کے جاری احکامات کے پیش نظر سرکل ایس ڈی پی اُوز کی زیر نگرانی ایس ایچ اُو مدین زاہد اللہ خان اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سید انور شاہ ولد سید حبیب شاہ سکنہ کوز کلے مدین کے رکشے سے 1102 گرام چرس برآمد کی،اسی طرح ایس ایچ اُو منگلور اسلم خان اُور اُن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مہران خان ولد دوا خان ساکن مینگورہ سے 500 گرام چرس برآمد کی، جبکہ ایس ایچ اُو مینگورہ گل شید خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد اسحاق ولد محمد حنیف سکنہ گنبد میرہ کے قبضہ سے 227گرام ہیروین اور محمد رحیم ولد عرف رحیمے ولد رستم سکنہ محلہ قصابان رنگ محلہ کے قبضے سے 360گرام ہیروین برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مختلف مقدمات درج درجسٹرڈ کئے گئے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں