ساختہ مہنگائی پر مبنی خبروں کا نوٹس

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت
ازدفتر ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ، اسسٹنٹ کمشنر گلگت

گلگت(پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹراور چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کا خود ساختہ مہنگائی پر مبنی خبروں کا نوٹس، مجسٹریٹس، فوڈ انسپکٹر، میٹ انسپکٹر اور میونسپل پولیس فورس کو روزانہ مارکیٹ چیک کرنے کا احکامات دے دئے، کوئی غفلت برداشت نہیں کرونگا، سیکریٹری پرائس کنٹرول کمیٹی مارکیٹ کا سروے کرکے فوری رپورٹ پیش کرے، سرکاری نرخناموں کیخلاف ورزی کرنے والے گرانفروشوں کو کسی صورت چھوٹ نہی ملے گی۔ یہ باتیں انہوں نے جمعرات کے روز مختلف اخبارات اور سوشل میڈیا میں مختلف اشیائے خوردنوش کے ازخود نرخوں میں اضافوں پر مشتمل خبروں کانوٹس لیتے ہوئے مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی بالکل فعال ہے میڈیا کے خبروں سے ہمیں شہری مارکیٹ میں اشیائے خوردنوش کے قیمتوں کے تعین کے حوالے سے آگاہی ملتی ہے جوکہ معلومات ایک اہم ذریعہ ہے انہوں نے موقع پر اسسٹنٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کو حکم دیا کہ فوری طور پر مارکیٹ کے اشیائے خورد نوش کے قیمتوں کے حوالے سے سروے کرکے رپورٹ دیں اگر کسی دکاندار، تاجر، اور سبزی فروش سمیت انڈوں کے بیو پاریوں کو پرائس کنٹرول کمیٹی باز پرس کرے گی اور خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کریں گے ڈیوٹی مجسٹریٹس، میٹ اور فوڈ انسپکٹرز، ایم سی فورس کے ہمراہ روزانہ مارکیٹ کے اچانک وزٹ کریں گے اور سرکاری پرائس لسٹ پر خریدو فروخت یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں گے اشیائے خورد نوش کی مانیٹرنگ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا بعدازاں ترجمان نے عوام النا س سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول کمیٹی اور مجسٹریٹس کے ساتھ تعاون کریں، خودساختہ مہنگائی کو ختم کرنے کیلئے ہم سب کا باہمی تعاون از حد ضروری ہے امید ہے شہری خو د ساختہ مہنگائی کے خاتمے اور گرانفروشوں کے خلاف کاروائی میں مدد دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں