گلگت (پ ر) میونسپل انسپکشن ٹیم کا شہر کے مختلف مارکیٹوں میں چھاپے، پرائس کنٹرول ایکٹ اور پیور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کے تحت درجنوں دکانداروں پر جرمانے اور نوٹسز جاری، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر ، ایڈ منسٹریٹر، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کا میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس، اسسٹنٹ فوڈ انسپکٹر مالک اشدر اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹوں میں اچانک چھاپہ مار کاروائی کی جس میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے جاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور زائد منافع خوری پر درجنوں دکانداروں پر جرمانے کئے اور انہیں نوٹسز دئے کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹی کیجانب سے جاری ہدایات اور ریٹ لسٹ پر من و عن عملدرآمد کریں، خلاف ورزی پر انہیں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت جیل کی سزا بھی ہوسکتی ہے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے ترجمان پرائس کنٹرول کمیٹی نے تاجر تنظیموں سے درخواست کی کہ وہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دکانداروں کی حوصلہ شکنی کریں اور انہیں انتظامیہ کے جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کرنے کیلئے راہنمائی کریں، انہیں بتائیں کہ پرائس کنٹرول ایکٹ کیا ہے پیورفوڈ ایکٹ کیخلاف ورزی پر انہیں کن مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے تاجر تنظیموں کے تعاون کی صورت میں گرانفروشی پر قابو پایاجاسکتا ہے شہریوں سے اپیل کی کہ دکانداروں کے شکایات براہ راست الفا کنٹرول نمبر05811-920724 اور 03555554145 پر درج کرائیں تاکہ انکی شکایات پر فوری عملدرآمد کیا جاسکے۔ شہر میں انتظامی رٹ کو ہرحال میں قائم رکھیں گے
مظہر علی مغل
ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایڈ منسٹریٹر، اسسٹنٹ کمشنر اینڈ چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت
تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جمعرات 17 دسمبر 2020