جہلم چوہدری زاہد حیات
سابق تحصیل ناظم و صدر پاکستان تحریک انصاف پنڈدادنخان راجہ افتخار شھزاد نے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کی بندش اس تحصیل بلکہ ضلع جہلم کا سب سے بڑا ایشو ہے اور فوری حل کا متقاضی ہے راجہ افتخار شھزاد نے کہا کہ فیکٹری ورکرز فاقہ کشی کا شکار ہیں اور اور متاثرہ خاندان جائیدادوں کے بعد گھر کے برتن تک بیچنے پر مجبور ہیں لیکن مقام افسوس کہ ہم ورکرز کو جھوٹی تسلیاں اور دلاسوں کے سوا ان کو کچھ نہیں دے پا رہے ۔راجہ افتخار شھزاد کا کہنا تھا کہ اگر ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کا مسلہ فوری طور پر حل نا گیا تو یہ بے بس ورکرز فاقہ کشی اور بے روزگاری سے تنگ آکر کوئی انتہائی اقدام کر سکتے راجہ افتخار شھزاد نے وزیراعظم پاکستان سے مسلے کے حل کے لیے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے راجہ افتخار شھزاد نے پنجاب حکومت سے بھی خصوصی دلچسپی لینے کی اپیل کی راجہ افتخار شھزاد کا کہنا تھا کہ اب ورکرز کو طفل تسلیوں پر نہیں رکھا جا سکتا اب میں اس لیے مسئلے کے حل کے لیے حکومتی جماعت کا نمائندہ ہونے کی حثیت سے خود ہر فورم پر آواز بلند کروں گا اور ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مسئلے کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا
